the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پوری دنیا میں ٹی بی کا مرض موجودہ دواؤں کو بے اثر بناکر ناقابلِ علاج ہوتا جارہا ہے لیکن حال ہی میں ایک نئے طریقہ علاج سے دواؤں کے خلاف مزاحمت والی ٹی بی کے علاج میں 82 فیصد کامیابی ملی ہے۔

اس بات کا انکشاف لیورپول میں منعقدہ پھیپھڑوں کی صحت کی عالمی کانفرنس میں کیا گیا۔ یہ دوا افریقا کے 9 ممالک میں آزمائی گئی جس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اس میں ٹی بی کے ایسے 1,006 مریضوں کو شامل کیا گیا جو سب ٹی بی کی طاقتور ترین دوا رفامپیسن سے بھی ٹھیک نہیں ہورہے تھے۔ ان میں سے 734 مریض مکمل طور پر تندرست ہوگئے اور 87 کیسز میں بہتری کے آثار ہیں جب کہ بقیہ مریضوں میں سے 54 نے دوا نہیں کھائی، 49 نے واپس آکر اپنی کیفیت نہیں بتائی اور 82 مریض ہلاک



ہوگئے۔

انٹرنیشنل یونین اگینسٹ ٹیوبرکلوسس کی افریقا کے لیے سربراہ ویلری شو بیل نے مختلف دواؤں کے مجموعے سے بننے والی اس نئی دوا کو ایک کامیاب نسخہ قرار دیا ہے۔ اسی تنظیم کی ایک اور ماہر ڈاکٹر پاولہ فیوجی وارا کے مطابق اس دوا کو دوسرے کئی مقامات پر آزمایا گیا تو ایسے ہی نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اسے اب تک دوا سے ناقابلِ علاج ٹی بی کا سب سے مؤثر طریقہ علاج کہا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس طریقہ علاج میں افریقا کے دس ملکوں میں سخت جان ٹی بی کے شکار سینکڑوں مریضوں کو سات مختلف دواؤں کا مجموعہ استعمال کرایا گیا ۔ 3 دوائیں ابتدائی 4 ماہ تک دی گئیں جب کہ باقی 4 دوائیں اگلے 9 ماہ تک دی گئیں۔ توقع ہے کہ اس سے ٹی بی کے ان مریضوں کے علاج کی راہ کھلے گی جو اپنے علاج سے مایوس ہوچکے ہیں
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.